اشتہار

بولٹ ہوں بیٹا! سیمی فائنل سے قبل کیوی پیسر کی اردو میں دھمکی کی ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے خلاف سیمی فائنل سے قبل ٹرینٹ بولٹ کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اردو زبان میں کہتے نظر آرہے ہیں کہ میں ’بولٹ ہوں بیٹا‘۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ ایک کرسی پر بیٹھے ہوئے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ’نہ ڈرے، نہ جم کرے ٹرینٹ بولڈ ہو بیٹا!‘ اس کے بعد انھوں نے ایک اور دلچسپ جملہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’کرکٹ میں فٹبال کھلا دوں جب من کرے‘۔

ٹرینٹ بولٹ ورلڈ کپ کے عظیم کرکٹرز میں شامل ہیں جنھوں نے ہر ورلڈکپ منیں عمدہ کارکردگی دکھائی ہے۔ تاہم یہ ایونٹ ان کے لیے بہت زیادہ اچھا نہیں رہا۔

- Advertisement -

کیوی پیسر نے 2015 اور 2019 کے ٹورنامنٹس میں مجموعی طور پر 19 گیمز میں 21.79 کی اوسط اور 4.61 کی اکانومی ریٹ سے 39 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں ان کے اعداد وشمار اتنے خاص نہیں رہے، بولٹ نے 38.10 کی اوسط اور 5.36 کے اکانومی ریٹ سے ایونٹ کے 8 میچوں میں 10 وکٹیں اپنے نام کی ہیں۔

ان اعداد و شمار کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ جس طرح کے وہ بولر ہیں ویسی کاکردگی اب تک انھوں نے اس ورلڈکپ میں نہیں دکھائی لیکن وہ کیریئر کے اس مرحلے پر اپنی شاندار بولنگ سے میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ نے 30 ون ڈے میچز کھیلے جس میں سے صرف 11 میں ٹرینٹ بولٹ نے حصہ لیا جبکہ ایشیا میں کھیلے جانے والے 14 ون ڈے میں سے انھوں نے صرف تین میچز کھیلے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں