The news is by your side.

Advertisement

‏’کشمیر الیکشن میں 2 کارکنوں کےقتل پربہت دکھ ہوا‘‏

وزیراعظم عمران خان نے آزادکشمیر الیکشن میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے تحریک انصاف ‏کے 2 کارکنوں کے قتل پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی کو قاتلوں کی فوری گرفتاری کی ہدایت ‏کردی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ کشمیرالیکشن میں 2کارکنوں کےقتل پربہت دکھ ہوا، ‏ظہیراحمد اور رمضان آپس میں کزن اورپی ٹی آئی کارکن تھے۔

وزیراعظم نے لکھا کہ مقتول کارکنوں کےاہلخانہ سےتعزیت کا اظہار کرتا ہوں، آئی جی کوہدایت ‏کی قاتلوں کوفوری پکڑیں، اہلخانہ سےتعزیت کریں۔


پولنگ کے روز‎ ‎چڑھوئی میں فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن محمد ظہیر اور رمضان ‏جاں بحق ہوئے تھے جبکہ سر پر ڈنڈے لگنے سے بھی ایک تحریک انصاف ‏کارکن زخمی ہوا۔ ‏

ادھر ایل اے 14 غربی باغ کے پولنگ اسٹیشن میں جھگڑا ہوا اور پولنگ عملے کو تشدد کا نشانہ ‏بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق نتھگراں گرلز مڈل اسکول میں ن لیگ، مسلم کانفرنس کے کارکنوں میں جھگڑا ہوا، ‏جھگڑے کے بعد ‏نتھگراں گرلز مڈل اسکول میں پولنگ مکمل طور پر روک دی گئی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں