تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

‘لکھ کر دے سکتا ہوں ایم کیوایم اور پی پی کا اتحاد قلیل ہو گا’

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ لکھ کر دے سکتا ہوں ایم کیوایم اور پی پی کا اتحاد قلیل ہو گا اس اتحاد سے ایم کیو ایم کے ووٹرز کا نقصان اور پی پی کا فائدہ ہو گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ ایم کیوایم کے 3 بنیادی مطالبات تھے جو دیکھے جا رہے تھے ایم کیوایم کے مطالبات پر ان سےبات چیت ہورہی تھی ایم کیوایم نے اپنا فائدہ دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہو گا۔

گورنرسندھ نے کہا کہ ایم کیوایم والے ہوشیار لوگ ہیں بےوقوف تو نہیں ہے ایم کیوایم والوں سےپوچھیں انہیں کیا فائدہ تھا جو ساڑھے 4سال کی پارٹنرشپ ختم کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام اس وقت انتہائی غصےمیں ہے سندھ ہاؤس میں ضمیرکی خریدوفروخت کا سلسلہ جاری ہے میں سندھ ہاؤس میں ہوں لیکن میراضمیراب تک نہیں جاگا ٹینٹ کی دوسری طرف ضمیر بیچنے اور خریدنے کا سلسلہ جاری ہے ضمیر بیچنے والے گھروں میں کیسےاپنی شکلیں دیکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کیا مولانافضل الرحمان، نوازشریف اور زرداری پاکستان کوبچائیں گےمیں بھی دیکھتاہوں یہ لوگ کیسے ملک کو بچاتے ہیں یہ لوگ ہی توملک کواس حالت تک لےآئےہیں ٹیلی فون اورخطوط پرملک چلےان کا خواب ہے قوم غیرت مند ہے ان کا یہ خواب پورا نہیں ہونے دےگی۔

Comments

- Advertisement -