وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی نےچینی کی ایکسپورٹ کیلئے شرط عائد کر دی۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ آج چینی ایکسپورٹ کی اجازت دی تو 2 ماہ بعد امپورٹ کرنی پڑجائےگی، ضلع کا ڈی سی، چیف سیکرٹری سرٹیفکیٹ دیں کہ شوگرملز میں کتنا اسٹاک ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ چیلنج کرتا ہوں ایکسپورٹ کی اجازت دی تو قیمت بڑھ جائےگی، پاکستان میں15 لاکھ ٹیوب ویل ہیں، 3 لاکھ کو سولر پر منتقل کرنا ہے وزیراعظم کا زراعت کی ترقی اور کاشتکار کی فلاح کیلئےپرعزم ہیں۔
وفاقی وزیر طارق بشیرچیمہ نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ زراعت اورآئی ٹی کافروغ وزیراعظم کی ترجیحات میں سرفہرست ہے وزیراعظم نےزرعی شعبے کی ترقی کیلئےکسان پیکیج دیا۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب کی وجہ سے شعبہ زراعت شدید متاثر ہوا سیلاب کےباعث لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں، 8سے10سال قبل پاکستان گندم اور کپاس برآمد کرنے والے ملکوں میں شامل تھا آج بدقسمتی سے وہی زرعی ملک کپاس اور گندم درآمد کرنے پر مجبور ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گندم اور آٹے کی قیمت کوعام آدمی کی قوت خریدمیں رکھناہماری ذمہ داری ہے موجودہ اتحادی حکومت فوڈ سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئےکوشاں ہے ایسےقوانین بنائیں گے جس سےکاشتکار کو براہ راست فائدہ ہو۔