اشتہار

’میں صرف ہیروئن بننے نہیں آئی‘

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ میں انڈسٹری میں صرف ہیروئن بننے نہیں آئی بلکہ معاشرے میں تبدیلی کی وجہ بننا چاہتی ہوں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیرے بنا میں نہیں‘ میں ’نور العین‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ سونیا حسین نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ فلموں میں خواتین کو صرف آئٹم گرل کے طور پر نہیں دکھانا چاہیے۔

فلم میں باکسر کا کردار نبھانے سے متعلق سوال کے جواب میں سونیا حسین نے کہا کہ لوگ ان کو ایسے کردار میں پسند کرتے ہیں وہ اسے خوش قسمتی سمجھتی ہیں کہ انہیں ایسے کردار آفر ہوتے ہیں۔

- Advertisement -

سونیا حسین نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل ہی فلم ٹچ بٹن میں رومینٹک کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ اپنی اگلی فلم میں بھی منفرد کردار میں نظر آئیں گی۔

سونیا حسین نے کہا کہ وہ انڈسٹری میں صرف ہیروئن بننے نہیں آئی ہیں بلکہ وہ معاشرے میں تبدیلی کا پیغام پہنچانا چاہتی ہیں اور فلموں میں خواتین کو صرف آئٹم گرل نہیں ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ سونیا حسین سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملتی ہے۔

سونیا حسین اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیرے بنا میں نہیں‘ میں نور العین کا منفی کردار نبھا رہی ہیں۔ ڈرامے کی کاسٹ میں بشریٰ انصاری، عائزہ اعوان، شہزاد شیخ ودیگر شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں