اشتہار

سونیا حسین شادی کے لیے کیسا لڑکا ڈھونڈ رہی ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین کو شادی کے لیے کیسا لڑکا ڈھونڈ رہی ہیں اداکارہ نے بتادیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’دی فورتھ امپائر شو‘ میں اداکارہ سونیا حسین نے شرکت کی اور میزبان فہد مصطفیٰ کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

میزبان نے سوال کیا کہ سونیا حسین کو شادی کے لیے کیسے لڑکے کی تلاش ہے؟

- Advertisement -

اداکارہ نے بتایا کہ ’لڑکے میں خود اعتمادی ہونی چاہیے وہ کسی سے بات کرتے ہوئے جھجھک محسوس نہ کرے۔

سیگمنٹ بولنگ گیم میں اداکارہ سے پوچھا گیا کہ ’کونسی اداکارہ کو میڈیا انڈسٹری چھوڑ دینی چاہیے؟ انہیں تین آپشنز دیے گئے جن میں متیرا، فریال محمود اور ’میرا‘ شامل تھیں۔

سونیا حسین نے ’میرا‘ کا نام لیتے ہوئے کہا کہ میرا تو ویسی بھی انڈسٹری میں نہیں ہیں وہ اب اتنا بڑا نام ہیں کہ کوئی کاروبار بھی شروع کرسکتی ہیں جو سیلون بھی ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ سونیا حسین اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیرے بنا میں نہیں‘ میں ’نور‘ کا منفی کردار نبھا رہی ہیں۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں شہزاد شیخ، عائزہ اعوان، خالد انعم، بشریٰ انصاری ظہیر لہیری، انعم تنویر، فواد جلال، منزہ عارف ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی کہانی ماہا ملک نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض علی مسعود سعید نے انجام دیے ہیں، پروڈیوسرز ہمایوں سعید اور شہزاد نصیب ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں