تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

‏’ریکوڈک کیلئے مالیاتی بوجھ وفاقی حکومت برداشت کرے گی’‏

وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ بلوچستان کے ریکوڈک کیلئے مالیاتی بوجھ وفاقی ‏حکومت برداشت کرے گی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چھوٹے صوبوں کی ترقی کے لیے حکومتی ‏وژن کے مطابق فیصلہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت ریکوڈک کے لیے تمام مالیاتی بوجھ اٹھائے گی۔

وزیراعظم نے لکھا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی کے لیے تمام اخراجات برداشت کرے گی ‏اس سے بلوچستان کے عوام اور وصوبے کے لیے خوشحالی کے دور کا آغاز ہو گا۔

واضح رہے کہ ریکوڈک کے معاملے پر بلوچستان اسمبلی کا ان کیمرہ اجلاس ہوا تھا۔ اس حوالے سے ‏وزیرخزانہ بلوچستان نورمحمدخان دمڑ کا کہنا ہے کہ ریکوڈک پران کیمرہ بریفنگ سے سو فیصد ‏مطمئن ہیں ریکوڈک کے حوالے سے بریفنگ 8 گھنٹے تک جاری رہی جس میں تمام ممبران نےسوالات ‏کئے۔

نورمحمددمڑ نے کہا کہ ریکوڈک پرڈیڑھ گھنٹےسےزائدسوال وجواب کاسلسلہ جاری رہا بلوچستان ‏اسمبلی میں تمام جماعتوں کی نمائندگی موجودہے تمام ممبرز مطمئن ہو کر نکلے ٹیم آخرتک اسمبلی ‏میں موجود رہی۔

Comments

- Advertisement -