تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بیوی کی ناراضگی پر مجھے جینے کا کوئی حق نہیں، شوہر کھمبے پر چڑھ گیا

کندھ کوٹ: صوبہ سندھ کے ضلع کشمور میں ناراض بیوی کو منانے کے لیے شوہر کھمبے پر چڑھ گیا اور کہا زوجہ کے روٹھنے پر مجھے جینے کا کوئی حق نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ انوکھا واقعہ ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں پیش آیا، شوہر سے خاتون طلاق لینے کے لیے عدالت پہنچی تو ناراض بیوی کو منانے کے لیے شوہر بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا۔

شوہر نے 11ہزارہائی ٹرانسمیشن والٹیج تاروں سے خود کشی کی کوشش کی۔

واقعے سے متعلق بروقت اطلاع پر واپڈا نے بجلی فراہمی معطل کردی۔ بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کھمبے پر چڑھنے والے ندیم جمالی نامی شخص کو گرفتار کرلیا۔

شوہر کا کہنا تھا کہ بیوی کی ناراضگی پر مجھے جینے کا کوئی حق نہیں ہے۔

خیال رہے کہ اس طرح کے منفرد واقعات ملک میں پیش آتے رہتے ہیں۔ اس سے قبل ایک شخص اس بنیاد پر کھمبے پر چڑھ گیا تھا کہ گھر والے اس کی شادی نہیں کروا رہے تھے۔

Comments

- Advertisement -
علی حسن
علی حسن
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں