تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

میں‌ چاہتا ہوں ماں‌ کی گود میں دم نکلے، علیل فلسطینی قیدی

یروشلم/تل ابیب : اسرائیلی جیل میں قید ایک بیمار فلسطینی سامی ابو دیاک نے کہا ہے کہ میں بیمار ہوں اور زندگی کے آخری اوقات اپنی ماں کی گود میں بتانا چاہتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق حریات مرکز کو بھیجے گئے ایک مکتوب میں سامی ابو دیاک نے کہا کہ صہیونیوں کے ظلم کی وجہ سے وہ اپنی والدہ سے بہت دور ہے اور بیماری کی وجہ سے اب اس کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔

حریات مرکز کی منودب ابتسام عناتی نے حال ہی میں الرملہ جیل اسپتال میں زیر علاج فلسطینی قیدی ابو دیاک سے ملاقات کی تھی، اس موقع پرانہوں نے کہا کہ میری زندگی خطرے میں ہے، میری خواہش ہے کہ میں اپنی زندگی کے آخری لمحات اپنی والدہ کی گود میں گزاروں۔

خیال رہے کہ زیاد ابو دیاک کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں۔

اسیر کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ میں اپنی زندگی کے آخری لمحات اپنی ماں اور دیگر اقارب کے ساتھ گزاروں۔

فلسطینی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی مندوبہ ابتسام عناتی کا کہنا تھا کہ ابو دیاک کو الرملہ جیل اسپتال ہاتھوں اور پاﺅں میں زنجیریں ڈال کر رکھا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -