جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

بھارتی اداکارہ نے پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی متنازع رئیلٹی شو بگ باس 17 میں شرکت کرنے والی اداکارہ عائشہ خان نے پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔

بھارتی اداکارہ عائشہ خان کے حالیہ انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں پاکستانی ڈراموں کی تعریف کرتے ہوئے کام کرنے کی خواہش کا اظہار کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اداکارہ اقرا عزیز بہت پسند ہیں وہ خوبصورت ہیں اگر مجھے وہاں کام کرنے کا موقع ملا تو میں ضرور کروں گا۔

- Advertisement -

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے مسلمان ہوں اور پاکستانی ڈرامے میں کام کرنا چاہتی ہوں میں اس میں کوئی دقت نہیں ہے۔

عائشہ خان نے کہا کہ میں کیا غلط کررہی ہوں، کام ہی کرنے کا بول رہی ہیں، جتنا پاکستانی ڈراموں کو پاکستان میں نہیں دیکھا جاتا اتنا ہم لوگ دیکھتے ہیں ہم نے پیار دیا ہے۔

واضح رہے کہ عائشہ خان بگ باس 17 میں بطور وائلڈ کارڈ آنے والی امیدوار تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں