تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

او آئی سی اجلاس: وزیراعظم کا خیرمقدمی پیغام

وزیراعظم عمران خان نے اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والے مہمانوں کا خیرمقدم کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے لکھا کہ 48 ویں او آئی سی وزرائےخارجہ کانفرنس کے لیے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ، وفود اور مبصرین کا خیرمقدم کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی عوام کیلئےآپ کی آمدباعث فخرہے وزرائےخارجہ کانفرنس کا موضوع ’’اتحاد، انصاف اور ترقی‘ ہے کانفرنس میں وسیع البنیاد موضوعات پر گفتگو ہو گی۔

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے مہمانان گرامی کے پاکستان آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے مصر کے وزیرخارجہ سامح شکری اسلام آباد پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر علامہ طاہر اشرفی نےمعزز مہمان کا استقبال کیا۔

اسلام آباد ایئر پورٹ پر مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری اور علامہ طاہر اشرفی نے میڈیا سے گفتگو کی، طاہراشرفی نے کہا کہ معزز مہمان او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئےتشریف لائے ،انہیں خوش آمدید کہتاہوں۔

رواں سال اجلاس کا موضوع "اتحاد،انصاف اور ترقی کیلئےشراکت داری کی تعمیر کے تحت”منعقد کیاجارہاہے، 57ملکوں کی تنظیم او آئی سی کے اس سےقبل47اجلاس ہوچکےہیں، پاکستان مسلم امہ کا اہم ترین ملک اور یواین میں مسلمان ممالک کی موثر آواز ہے۔

Comments

- Advertisement -