اشتہار

عثمان ڈار کیخلاف بیان دینے کیلیے تشدد کیا گیا، سرکاری ملازم کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے جاوید علی نامی سرکاری ملازم کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نیوز کانفرنس کے دوران جاوید علی نے خود پر تشدد کیے جانے کی ساری کہانی عوام کے سامنے بیان کر دی۔

جاوید علی نے بتایا کہ سات سے آٹھ بندوں نے دہشتگردوں کی طرح اٹھایا اور تشدد کیا، کبھی الٹا تو کبھی سیدھا لٹکاتے تھے۔

- Advertisement -

متاثری ے بتایا کہ ’مجھ سے پوچھا گیا کہ بتاؤ نوکری کے لیے عثمان ڈار کو کتنے پیسے دیے، جب انکار کیا تو بیوی اور بچوں کو اٹھانے کی دھمکی دی گئی جس پر میں ٹوٹ گیا اور بیان دیا کہ ہاں ٹھیکیدارں سے پیسے لے کر عثمان ڈار کو پہنچائے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں