جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

شاہ رخ خان نے ڈپریشن کا شکار ہونے کی وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے اپنے تلخ ماضی پر خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ کس طرح کندھے کی چوٹ ان کے لیے ذہنی تناؤ کا سبب بنی اور وہ ڈپریشن کا شکار ہوئے۔

شاہ رخ خان نے بتایا کہ کندھے پر چوٹ لگنے کی وجہ سے میری صحت پر منفی اثرات مرتب ہوئے جس کے باعث میں شدید ذہنی تناؤ کا شکار رہا تاہم اب اس کیفیت میں مبتلا نہیں ہوں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ ماضی قریب میں شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری اور ضمانت کے بعد پہلی بار منظر عام پر آنے کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہے تھے۔

مزید پڑھیں: آریان کی حفاظت کے لیے شاہ رخ خان کا اہم اقدام

کروز شپ منشیات کیس میں گرفتار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو کچھ روز قبل ہی ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

گزشتہ دنوں ممبئی ہائی کورٹ نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے حق میں فیصلہ جاری کرتے ہوئے انہیں ہر ہفتے حاضری سے استشنیٰ دے دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان دنوں شاہ رخ خان جاسوسی پر مبنی فلم ’پٹھان‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس کی ریلیز 2022 میں متوقع ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں