اشتہار

عدالت نے آریان خان کے حق میں‌ فیصلہ سنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی ہائی کورٹ نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے حق میں فیصلہ جاری کرتے ہوئے انہیں ہر ہفتے حاضری سے استشنیٰ دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی ہائی کورٹ نے آریان خان کی جانب سے دائر ہر جمعے این سی بی دفتر کی حاضری سے استشنیٰ کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

انہوں نے اپنی درخواست میں عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ تفتیشی ٹیم کی طلبی پر وہ لازمی پیش ہوں گے اور تحقیقات میں ہر قسم کا تعاون پیش کریں گے۔

- Advertisement -

آریان نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ جب وہ این سی بی کے دفتر پہنچتے ہیں تو وہاں پر میڈیا نمائندگان اور پرستار بڑی تعداد میں موجود ہوتے ہیں، صحافی مختلف سوالات بھی کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: آریان کی حفاظت کے لیے شاہ رخ خان کا اہم اقدام

انہوں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ این سی بی دفتر کے باہر  پولیس کو تعینات اور میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے یا پھر کسی دوسرے مقام پر تفتیش کو جاری رکھا جائے۔

عدالت نے آریان خان کی درخواست پر فیصلہ سنایا جس کے بعد انہیں اب ہر جمعے کو این سی بی کے دفتر حاضری کی ضرورت نہیں ہوگی۔

آریان کے وکیل نے عدالتی فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ این سی بی کی جانب سے بھی درخواست کی مخالفت نہیں کی گئی، میرے مؤکل کو ممبئی یا دہلی جہاں طلب کیا جائے گا وہ پیش ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی انسداد منشیات فورس (این سی بی) نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، جس کے گواہ نے حیران کن انکشاف کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’میں لارہی ہوں‘ آریان اور اننیا کی ایک اور چیٹ لیک

گواہ وجے پگارے نے 4 نومبر کو ممبئی پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ آریان خان کو منصوبہ بندی کے تحت منشیات کیس میں پھنسایا گیا ہے کیوں کہ منشیات کیس کچھ لوگوں کا پیسہ کمانے کا ذریعہ ہے۔

وجے پگارے نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ان کے پاس منشیات کیس میں منصوبہ بندی کے تحت آریان خان کو پھنسانے کی وجوہات ہیں اور اس کیس میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارتی منیش بھانوشالی مبینہ طور پر ملوث ہیں۔

خیال رہے کہ کروز شپ منشیات کیس میں گرفتار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو کچھ روز قبل ہی ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں