اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان کہتے ہیں انہیں گارنٹی دی گئی تھی، پوچھنا چاہتا ہوں فضل الرحمان کو گارنٹی کس نےدی تھی؟
اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرعلی زیدی نے کہا کہ ہمارے دھرنے اور مولانافضل الرحمان کےدھرنے میں فرق تھا، ہم2 سال بعد 4حلقےکھلوانے آئے تھے لیکن حکومت گرانےنہیں جب کہ مولانافضل الرحمان چند ماہ بعد ہی حکومت گرانے پہنچ گئےتھے۔
علی زیدی نے کہا کہ کابینہ میں وزیراعظم سے پوچھوں گا فضل الرحمان کو کس نےگارنٹی دی، فضل الرحمان کےدعوے سے متعلق کل کابینہ میں گفتگو کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ لے کر اسمبلی میں آئے ہیں، یہ لوگ پہلی مرتبہ کامیاب نہیں ہوئے تو اب ایسی باتیں کررہےہیں، اسحاق ڈار کو ورلڈبینک1999میں بھی کہہ چکا ہےاعداد و شمار فکس کرتاہے، ورلڈبینک نےگزشتہ دورمیں بھی کہا اسحاق ڈار اعداد و شمار فکس کرتا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ دور میں روپے کی قدر مصنوعی رکھی، برآمدات میں اضافہ نہیں کیاگیا، مہنگائی کاجن ورثے میں ملا، ہرڈبہ خالی یا سوراخ والا ملا۔