تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کچہری چوک وزیر آباد پر اہم انکشافات کروں گا، عمران خان

وزیر آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کچہری چوک وزیر آباد پراہم باتیں اور انکشافات کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق حقیقی آزادی مارچ ساتویں روز میں داخل ہوگیا ہے ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کنٹینر پرموجود ہے۔

عمران خان کی قیادت میں حقیقی مارچ مولانا ظفر علی خان چوک پہنچ گیا ہے ، عمران کے استقبال کیلئے مولانا ظفر علی خان چوک پر عوام کا جم غفیر ہے۔

مولانا ظفر علی خان چوک کے چاروں اطراف عوام موجود ہیں ، اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کچہری چوک وزیر آباد پراہم باتیں اورانکشافات کروں گا۔

عمران خان آج دو مقامات پر لانگ مارچ کے شرکا کا لہو گرمائیں گے، پہلا خطاب مولانا ظفر علی خان چوک ، اور دوسرا اولڈ کچہری چوک وزیرآباد پر ہوگا۔

Comments

- Advertisement -