تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

نوجوان کرکٹر راشد خان نے شادی کو ورلڈکپ کی جیت سے مشروط کردیا

کابل: افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی اور لیگ اسپینر  راشد خان نے اپنی شادی کو ورلڈکپ سے مشروط کردیا۔

افغانستان کے ریڈیو پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راشد خان کا کہنا تھا کہ ’افغانستان کے کرکٹ ورلڈکپ جیتنے کے بعد ہی شادی کرنے کا ارادہ ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’میرا تو ارادہ ہے کہ جب افغانستان کی ٹیم ورلڈکپ جیتے گی تب ہی منگنی کرنے کا ارادہ کروں گا‘۔

مزید پڑھیں: لیگ اسپنر راشد خان کی والدہ انتقال کرگئیں

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ راشد خان کی والدہ کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوا تھا جس کے بعد سے وہ بہت زیادہ افسردہ ہیں اور اپنی والدہ کی کمی کو شدت سے محسوس کرتے ہیں۔

راشد خان کے انٹرنیشنل کریئر پر ایک نظر

راشد خان نے افغانستان کی نمائندگی کر تے ہوئے اب تک چار ٹیسٹ، 70 ون ڈے اور 48 ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے ہیں۔ وہ ٹیسٹ فارمیٹ میں 23، ون ڈے میں 133 اور ٹی ٹوینٹی میں 89 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نضمام کی تھپکی نے راشد خان کو ٹاپ بولر بنا دیا

راشد خان کو افغانستان کی ٹیم میں اہم کھلاڑی کی حیثیت حاصل ہے کیونکہ وہ ساتویں نمبر پر آکر جارحانہ انداز میں بیٹنگ بھی کرتے ہیں جس کی وجہ سے اُن کی ٹیم کو متعدد بار فتح بھی نصیب ہوئی۔

Comments

- Advertisement -