تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

’اسمگلنگ کے خاتمے تک چین سےنہیں بیٹھوں گا‘

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک سے اسمگلنگ کے ناسور کےخاتمے تک چین سےنہیں بیٹھوں گا چند کالی بھیڑوں کو زرمبادلہ اور پاکستانیوں کےحق پر ڈاکا ڈالنے نہیں دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت گندم، یوریا اور چینی کی اسمگلنگ کی روک تھام پر اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومتی کوششوں سے گندم کی سب سےزیادہ پیداوار ہوئی، سیلاب و بارشوں کے باوجود کسانوں کی محنت سے بھرپور پیداوار ہوئی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسمگلروں کو ہر گز ملک کےعوام کیلئے مشکلات پیداکرنےنہیں دوں گا کسانوں کوفصل کیلئے یوریا کی بلاتعطل فراہمی کیلئےجامع منصوبہ شروع کر دیا ہے پاکستان کو ایک مرتبہ پھر سے گندم برآمد کرنے والا ملک بنائیں گے۔

وزیراعظم نے گندم، یوریا اسمگلروں کیخلاف کارروائی اور قرار واقعی سزا کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسمگلنگ میں ملوث کسی بھی فرد کو نہ چھوڑا جائے۔

وزیراعظم نے اپنی صدارت میں اسمگلنگ روک تھام کیلئےاسٹیئرنگ کمیٹی قائم کردی۔ انہوں نے راناثنااللہ کو فوری خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے دورے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیرداخلہ صوبائی انتظامیہ کےساتھ مل کر کارکردگی کی جائزہ رپورٹ دیں، سپارکو اسمگلنگ کی سرگرمیوں کی سیٹلائٹ نگرانی میں معاونت کرے۔

Comments

- Advertisement -