اشتہار

‏’کسی ٹیکس چور کونہیں چھوڑوں گا‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ نئے بجٹ میں کسی ٹیکس چور کونہیں چھوڑوں گا، ٹیکس ‏چوروں کے لیے کوئی رعایت نہیں ہو گی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سےغیر رسمی بات چیت میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ یکم ‏جولائی سے ٹیکس اقدامات پرعملدرآمد شروع ہو جائے گا اور کسی ٹیکس چور کو نہیں چھوڑا جائے ‏گا۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ بجٹ میں 383 ارب کی بجائے 264 ارب کےاقدامات ہو سکتےہیں سینیٹ کی ‏خزانہ کمیٹی کےذریعےمختلف شعبوں کوریلیف دیا گیا بجٹ کی مشاورت میں سینیٹ کی تجاویز ‏شامل کی گئی ہیں۔

- Advertisement -

شوکت ترین نے کہا کہ ٹیکس معاملات پر تمام فریقین سے بیٹھ کر بات کرنے کیلئے تیار ہوں تمام ‏فریقین سے بات کرنے کے بعد پالیسی انفورسمنٹ اقدامات ہوں گے ماضی میں ٹیکس چور ٹیکس ‏نوٹس نظرانداز کرتےتھے لیکن اب ایف بی آر کے نوٹسز نظرانداز کرنے والوں نقصان ہوگا۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ٹیکس افسر کسی ٹیکس گزار کو ہراساں نہیں کر سکے گا نئے بجٹ میں ‏ٹیکس چوروں کے لیے کوئی رعایت نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں