تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

“چوروں سے ایوارڈ نہیں لوں گا”، عابد شیر منہ دیکھتے رہ گئے

لندن: “چوروں سے ایوارڈ نہیں لوں گا” لندن میں ایوارڈز کی تقریب کے دوران کمیونٹی رہنما نے سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی سے ایوارڈ لینے سے انکار کر دیا۔

لندن کے مقامی ہوٹل میں ایک نجی اخبار کی طرف سے کمیونٹی ایوارڈز کی تقریب جاری تھی جس میں عابد شیر علی کو ایوارڈز تقسیم کرنے کیلئے مدعو کیا گیا۔

صورتحال اس وقت دلچسپ ہو گئی جب گزشتہ چالیس سال سے کمیونٹی کی خدمت کے کام میں مصروف عطاء الرحمٰن نامی کمیونٹی رہنما کو ایوارڈ کیلئے بلایا گیا تو انہوں نے ایوارڈ لینے کی بجائے میزبان سے مائیک لے لیا اور عابد شیر علی کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا کہ “میں چوروں سے ایوارڈ نہیں لوں گا”۔

جس پر ہال حاضرین کے شور اور تالیوں سے گونج اٹھا اور لوگوں نے عابد شیر علی کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی جس پر عابد شیر علی نے اسٹیج سے مختصر خطاب کیا اور اختتام پر نوازشریف زندہ باد کا نعرہ لگایا جس پر حاضرین پھر مشتعل ہو گئے کہ کمیونٹی کے فنکشن کو سیاسی رنگ کیوں دیا۔ہال کے اندر پاکستان تحریک انصاف کے حامی بھی موجود تھے۔

عابد شیر علی ان دنوں برطانیہ میں مقیم ہیں انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ہم ایک مہذب معاشرے میں رہتے ہیں ہمیں ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کی بجائے پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے کام کرنا چاہئیے۔

تقریب کے منتظم آصف سلیم نے ہلڑبازی پر ناراضی کا اظہار کیا اور اے آر وائے نیوز کو بتایا کہ نعرے بازی کرنے والے افراد کا تعلق پی ٹی آئی سے تھا، وہ تقریب میں مدعو نہیں تھے بلکہ اسے خراب کرنے کی نیت سے شامل ہوے۔

Comments

- Advertisement -