لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آخری سانس تک اپنی پی ٹی آئی اور عوام کا ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کردیا۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی سے ملاقات کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کپتان کے عوامی خدمت کے ایجنڈے کی تکمیل کےلیے ہر ممکن اقدام اٹھایا۔
انہوں نے کہا کہ عہدہ آنی جانی چیز ہے لیکن میں سیاست کو عبادت سمجھتا ہوں،کپتان کیساتھ کھڑا ہوں اور آخری سانس تک کھڑا رہوں گا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جب تک سانس ہے وزیراعظم عمران خان کا ساتھ نبھاؤں گا، میرا جینا مرنا اپنی پارٹی اور عوام کے ساتھ ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقاتوں کے دوران کہا کہ اپوزیشن کی منفی سیاست کا نقصان ملک و قوم کو ہورہا ہے، سیاسی انتشار پیدا کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقاتیں کرنے والوں میں آصف نکئی، آشفہ ریاض، اختر حیات، سلیم سرور، لیاقت علی و دیگر شامل تھے۔