اشتہار

خواہش ہےپاکستان کورونا کیخلاف جلد کامیاب ہو، چین

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بیجنگ حکومت کے اقدامات کو سراہنے پر وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لی جیان ژاؤ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ وزیراعظم عمران خان اور جنرل باجوہ کے شکر گزارہیں جنہوں نے کورونا وائرس کےخلاف چین کےکردار کو سراہا ہے۔

لی جیان ژاؤ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف نے پاکستانیوں سے کہا ہے کہ چین کے تجربات کی پیروی کریں، ہماری خواہش ہے پاکستان کورونا کےخلاف جلد کامیاب ہو۔

- Advertisement -

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کورونا سے نمٹنے کے لیے نیک تمناؤں کا بیان مہلک وبا کے خلاف جنگ میں پاکستانی حوصلوں کو جلا بخشے گا اور اس سے طبی عملے سمیت ان تمام افراد کی حوصلہ افزائی ہوگی جو کورونا کریش مشن میں توانائیاں صرف کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کورونا کنٹرول کرنے کے لیے چینی حکومت کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے مہلک وبا سے نمٹنے کے لیے چینی تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کی ہدایت کر چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں