بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

بھارتی ایئرفورس کی بس کو حادثہ، زخمیوں کی اطلاعات

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی ریاست مہارشٹرا کے علاقے تھانے میں بھارتی ایئرفورس کی بس کا حادثہ پیش آیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی سے تھانے کے علاقے جانے والی بس کو وک ہورلی ہائی وے کے قریب منگل کے روز حادثہ پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق بس میں فضائیہ کے 24 اہلکار سوار تھے، حادثے کے نتیجے میں 8 زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 16 بالکل محفوظ رہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق زخمی ہونے والے فضائیہ اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس حکام کے مطابق بس  تیز رفتاری کی وجہ سے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں: بھارتی فضائیہ کو ایک اور بڑا نقصان

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فضائیہ کا ونگ کمانڈر رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

اسے بھی پڑھیں: بھارتی فضائیہ کے دو اہلکار ہلاک

بھارتی فضائیہ کے اہلکار اکثر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اسی بس ڈرائیور کے ساتھ سفر کرتے ہیں۔  پولیس کے مطابق ٹریفک حادثے کی وجہ سے دو گھنٹے تک ہائی وے پر ٹریفک جام رہا۔

ٹریفک پولیس کمشنر پراوین پدوال نے کہا کہ ’ہم نے حادثے کی وجہ جاننے کے لیے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں ہیں‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں