تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بھارتی فضائیہ کے چیف نے اپنا ہی جنگی ہیلی کاپٹرمارگرانے کا اعتراف کرلیا

نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کے سربراہ راکیش کمار نے 27فروری کواپناہی جنگی ہیلی کاپٹرگرانےکااعتراف کرلیا، ان کا کہنا ہے کہ غلطی کے مرتکب افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ایئر چیف راکیش کمار بھدریانے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ 27 فروری کو پاک بھارت فضائی معرکے میں ان کی فضائیہ نے انتہائی بڑی غلطی کرتے ہوئے اپنا ہی ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر مار گرایا تھا جس میں ایئر فورس کےاہلکار مارے گئے تھے۔

تحقیقات کے دوران ابتدائی طور پر پانچ افراد کو اس غفلت کا مرتکب قراردیا گیا تھا تاہم اب بھارتی ایئر چیف کا کہنا ہے کہ دو افراد کے خلاف اس معاملے پر کارروائی کی جائے گی، انہوں نے ایک بار پھر پرانا راگ الاپتے ہوئے کہا کہ رافیل طیارے خریدنے کے بعد بھارتی فضائیہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ یہ ہماری بہت بڑی غفلت تھی اور ہم یقینی بنائیں گے کہ مستقبل میں اس طرح کی غلطی نہ ہو۔

بھارتی ہیلی کاپٹر گرنے کا یہ واقعہ گزشتہ ماہ 27 فروری کو سری نگر کے علاقے بڈ گام میں پیش آیا تھا۔ حادثے میں چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔بھارت کے اپنے ہاتھوں ضائع ہونے والے اس ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کا تعلق بھارتی فضائیہ کے 154 ویں ہیلی کاپٹر یونٹ سے تھا اور یہ اپنی اڑان کے محض دس منٹ بعد ہی اپنے سسٹم میں ٹریپ ہوکر زمیں بوس ہوگیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ہیلی کاپٹر گرنے سے محض چند لمحے قبل بھارت کے پاس موجوس اسرائیلی ساختہ ایئر ڈیفنس سسٹم سے ایک میزائل فائر کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ اسی روز پاک فضائیہ نے بھارت کے دو لڑاکا طیارے مار گرائے تھے ، جن میں سے ایک پاکستانی حدود میں گرا تھا۔ پاکستان نے اس کے پائلٹ کو حراست میں لے کر باضابطہ طریقے سے بھارت کو واپس کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایئر ڈیفنس سسٹم پاکستانی طیاروں کی اپنی سرحد میں موومنٹ کی بنا پر ایکٹو ہوا تھا۔ تاہم اسرائیلی ساختہ یہ سسٹم بھارتی اور پاکستانی جہازوں میں فرق نہ کرسکا اور اپنے ہی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنا بیٹھا۔

یاد رہے کہ بھارتی ایئر فورس کی جانب سے مسلسل یہ موقف اختیا رکیا گیا تھا کہ ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے سبب تباہ ہوا ہے۔ ایئر فورس نے حادثے میں مارے جانے والے فوجیوں کو بھی یہی وجہ بتائی تھی ، یعنی بھارت اپنے ہی فوجیوں کے اہل خانہ سے جھوٹ بولتا رہا۔

خیال رہے کہ 27 فروری کی ڈاگ فائٹ بھارت کے طیاروں کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کے بعد ہوئی تھی ، یہ واقعہ ایک دن قبل پیش آیا تھا جس پر پاکستانی طیاروں نے بروقت ردعمل دیا تھا جس کے سبب بھارتی طیارے اپنا پے لوڈ لائن آف کنٹرول کے علاقے جبہ میں گراتے ہوئے فرار ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -