تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

بھارت کے اناڑی پائلٹ امریکی ساختہ ہیلی کاپٹر اڑاتے ہوئے گھبرا گئے

نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کے اناڑی پائلٹ امریکی ساختہ اپاچی ہیلی کاپٹر  اڑاتے ہوئے اتنا گھبرائے کہ انہوں نے اسے کھیت میں اتاردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعے کے روز بھارتی فضائیہ کے پائلٹ نے نیا امریکی ساختہ اپاچی ہیلی کاپٹر اڑانے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہا جس کے بعد اُسے ہوشیار پور میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔

رپورٹ کے مطابق واقعے میں دونوں بھارتی پائلٹ بالکل محفوظ رہے جبکہ اربوں ڈالر مالیت کے ہیلی کاپٹر کو نقصان پہنچا جس کے بعد اب وہ بغیر مرمت کے اڑ نہیں سکتا۔

میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر بھارتی فضائیہ کے اندور یونٹ کے اہلکار اڑا رہے تھے، ایک گھنٹے سے بھی کم پرواز میں پائلٹ کو کچھ خرابی محسوس ہوئی اور اس نے کنٹرول روم پر رابطہ کر کے اسے کچے میں اتارنے کی اجازت مانگی۔

واقعے کے فوری بعد ہیلی کاپٹر اڑانے والے پائلٹ کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔ بھارتی فضائیہ کی اعلیٰ قیادت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کرنے کا حکم جاری کردیا۔

Comments

- Advertisement -