جمعرات, مئی 29, 2025
اشتہار

مصنوعی ذہانت نوکریاں کھا گئی : آئی بی ایم سے ہزاروں ملازمین برطرف

اشتہار

حیرت انگیز

مصنوعی ذہانت (اے آئی) نے ملازمین کی نوکریاں ختم کرنا شروع کردیں، معروف ٹیکنالوجی کمپنی آئی بی ایم سے ہزاروں ملازمین کو نکال دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق معروف ٹیکنالوجی کمپنی آئی بی ایم نے 8ہزار ملازمین کو نوکری سے برطرف کردیا جس کا سبب مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال بتایا گیا ہے۔ ان ملازمین میں زیادہ تر کا تعلق ہیومن ریسورسز (ایچ آر) ڈیپارٹمنٹ سے ہے۔

آئی بی ایم نے رواں ماہ کے آغاز میں اپنی ایچ آر ٹیم کے کم از کم 200 عہدے اے آئی ایجنٹس سے تبدیل کر دیے تھے، ان اے آئی سسٹمز کو اس قابل بنایا گیا ہے کہ وہ معلومات کی ترتیب، ملازمین کی رہنمائی اور دیگر انتظامی امور خودکار طریقے سے انجام دے سکیں۔

رپورٹ کے مطابق آئی بی ایم نے ایچ آر کے کئی روزمرہ کے کاموں کو خود کار (آٹومیٹڈ ) بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی ٹولز کا استعمال شروع کیا ہے جس کا مقصد کام کو زیادہ مؤثر بنانا اور ان بچائے گئے وسائل کو سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، مارکیٹنگ اور سیلز جیسے ترقیاتی شعبوں میں استعمال کرنا ہے۔

IBM cuts AI drive

اس حوالے سے آئی بی ایم کے سی ای او اروند کرشنا کا کہنا ہے کہ ہم نے اندرونی نظام میں اے آئی اور آٹومیشن کے ذریعے قابلِ ذکر پیش رفت کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان چھانٹیوں کے باوجود کمپنی کے کل ملازمین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آئی بی ایم ایک متوازن حکمتِ عملی اپنا رہا ہے جس میں ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انسانی وسائل میں بھی وسعت لائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں : گوگل نے سینکڑوں ملازمین کو برطرف کردیا

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ گوگل کمپنی کی جانب سے راتوں رات سینکڑوں ملازمین کو نوکری سے برطرف کردیا گیا تھا۔

الفابیٹ کی کمپنی گوگل نے اپنے پلیٹ فارمز اور ڈیوائسز یونٹ کے سینکڑوں ملازمین کو نوکری سے نکال دیا تھا۔ برطرف کئے گئے ملازمین اینڈرائیڈ سافٹ ویئر، پکسل فونز اور کروم براؤزر کے لیے کام کرتے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں