تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

آئی سی سی نے بڑی غلطی مان لی ’’بھارت نمبر ون ٹیسٹ ٹیم نہیں ہے‘‘

آئی سی سی نے بھارت کو ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم قرار دینے کی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے فہرست اپ ڈیٹ کردی ہے اور آسٹریلیا کو‌ دوبارہ ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم قرار دیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گزشتہ روز ٹیم رینکنگ جاری کرتے ہوئے جلد بازی میں بھارت کو تینوں فارمیٹ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم قرار دیا گیا تھا تاہم تاہم کچھ دیر بعد غلطی کا احساس ہونے کے بعد آئی سی سی نے اپنی غلطی کو درست کرتے ہوئے اپنی ویب سائٹ پر ٹیم رینکنگ کی فہرست اپ ڈیٹ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو ٹیسٹ کی دوبارہ نمبر ون ٹیم قرار دے دیا۔

آئی سی سی نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ویب سائٹ پر تیکنیکی غلطی کی وجہ سے بھارت کچھ دیر نمبر ون رہا، آئی سی سی اس غلطی پر معذرت خوا ہے۔

اس حوالے سے آئی سی سی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا کو ٹیسٹ ٹیم میں بھارت پر سبقت حاصل ہے۔

 

آئی سی سی کی اپ ڈیٹ نئی نئی ٹیم رینکنگ فہرست کے مطابق آسٹریلیا 126 پوائنٹ کے ساتھ ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم ہے جب کہ دوسرے نمبر پر بھارت کے 115 پوائنٹس ہیں جب کہ دونوں کے درمیان بھارت میں ٹیسٹ سیریز جاری ہے جس کے پہلے میچ میں میزبان بھارت نے فتح حاصل کی ہے۔

ٹی 20 کی رینکنگ میں بھارت 267 پوائنٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جب کہ دوسرے نمبر پر موجود انگلینڈ سے اس کا فرقی صرف ایک پوائنٹ کا ہے۔ پاکستان اس فارمیٹ میں 258 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

آئی سی سی کی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں بھارت 114 نمبر کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے لیکن یہاں بھی اسے آسٹریلیا کا چلینج درپیش ہے جو صرف دو پوائنٹ کے فرق سے 112 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

دوسری جانب اس غلط اپ ڈیٹ پر بھارتیوں نے تینوں فارمیٹ میں ٹاپ پوزیشن کا جشن منانا شروع کر دیا تھا لیکن آئی سی سی کی جانب سے غلطی کی درستی کے بعد بھارتیوں کی خوشیاں بھی ماند پڑ گئیں۔
بھارتی کرکٹ شائقین اس معاملے میں اتنے جذباتی ہوگئے اور روہت شرما کو تاریخی کپتان قرار دیتے ہوئے یہ بھی بھی بھول گئے کہ بھارت سے قبل جنوبی افریقا کی ٹیم اگست 2012 میں گریم اسمتھ کی کپتانی میں حقیقی معنوں میں تینوں فارمیٹ میں پہلے نمبر پر آ چکی ہے۔

Comments

- Advertisement -