جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی معاملہ تعطل میں چھوڑ کر آئی سی سی چیئرمین آسٹریلیا پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنز ٹرافی کا معامل تعطل کا شکار ہے لیکن آئی سی سی چیئرمین جے شاہ یہ تنازع حل کرنے کی ذمہ داری ادا کرنے کے بجائے آسٹریلیا چلے گئے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں 19 فروری سے 9 مارچ تک ہونا ہے۔ تاہم بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث ایونٹ میں دو ماہ رہ جانے کے باوجود شیڈول کا اعلان نہیں ہو سکا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ایونٹ ہونے کے باعث یہ آئی سی سی چیئرمین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس تنازع کو حل کریں لیکن حال ہی میں آئی سی سی چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے والے بھارت سے تعلق رکھنے والے جے شاہ یہ تنازع حل کرکے اپنی ذمہ داری حل کرنے کے بجائے آسٹریلیا پہنچ گئے ہیں۔

- Advertisement -

بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی چیئرمین جے شاہ برسبین پہنچ گئے ہیں اور ان کے ہمراہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے عبوری سیکریٹری دیو جیت سائیکیا بھی موجود ہیں۔

 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جے شاہ ممکنہ طور پر اولمپکس کی میٹنگ میں شرکت کریں گے جبکہ وہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ (باکسنگ ڈے ٹیسٹ) بھی دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے انکاری ہے جب پاکستان نے اس کا حل فیوژن ماڈل دے کر ڈھونڈٓ ہے اور تجویز دی ہے کہ پاکستان اور بھارت میں ہونے والے ایونٹس میں 2027 تک دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے ملک نہیں آئیں گی اور میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے جائیں گے۔

تاہم آئی سی سی اور بھارت کی جانب سے اب تک اس حوالے سے کوئی جواب نہیں آیا ہے۔

دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی کے معاملات بیچ میں چھوڑ کر جے شاہ کے دورہ آسٹریلیا نے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے جب کہ کرکٹ آسٹریلیا کو آئی سی سی کے معاملات میں بی سی سی آئی کا حامی سمجھا جا رہا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی، بھارتی بورڈ سے مذاکرات میں پی سی بی دوٹوک موقف پر قائم

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں