اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

بھارتی ہٹ دھرمی، چیمپئنز ٹرافی شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار اور آئی سی سی نے کل شیڈول کے اعلان کا ایونٹ منسوخ کر دیا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئندہ برس فروری، مارچ میں پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے آفیشل شیڈول کا اعلان کرنا تھا اور اس کے لیے تقریب منعقد ہونی تھی۔

تاہم بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث اس کے میچز کا فیصلہ نہ ہونے پر آئی سی سی نے شیڈول کے اعلان کا ایونٹ منسوخ کر دیا ہے۔

- Advertisement -

آئی سی سی نے 11 نومبر کو 100 دن کے حوالے سے لاہور میں تقریب رکھی تھی، جس میں شیڈول کا باضابطہ اعلان کیا جانا تھا۔ تاہم اب تک بھارت کی جانب سے اس حوالے سے میچز میں شرکت کی وضاحت نہ ہونے کی بنا کر یہ ایونٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ شیڈول کے حوالے سے میزبان اور حصہ لینے والی ٹیموں کے بورڈز سے بات چیت جاری ہے۔

دوسری جانب پی سی بی کے ذرائع نے کہا ہے کہ یہ ٹرافی ٹور کا فلیگ آف اور ٹورنامنٹ برینڈنگ لانچ تھی، اس ایونٹ پر ابھی کام ہو رہا ہے، شاید اس کو ری شیڈول کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت لاہور میں اسموگ کی صورتحال کے باعث آؤٹ ڈور سرگرمیاں ان دنوں مشکل ہیں۔ ایونٹ کے شیڈول کی نہ تو تصدیق کی تھی اور نہ اعلان کیا تھا اس لیے اس پر کچھ نہیں کہہ سکتے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا کے حوالے سے یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ بھارتی حکومت نے چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے منع کر دیا ہے اور ہائبرڈ ماڈل کے تحت وہ اپنے میچز دبئی میں کھیلنا چاہتا ہے۔

بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ اس حوالے سے بی سی سی آئی نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کو آگاہ کر دیا ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے ہائبرڈ ماڈل کسی طور قبول نہیں اور ہم پورا ایونٹ اپنے ملک میں کرانے کے موقف پر قائم ہیں۔

محسن نقوی نے یہ بھی کہا تھا کہ انہیں یا پی سی بی کو بھارتی کرکٹ بورڈ کے حوالے سے پاکستان نہ آنے سے متعلق کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔ بھارت کا جو بھی فیصلہ ہے وہ تحریری طور پر اس سے آگاہ کرے، زبانی کچھ قابل قبول نہیں ہوگا۔

بھارتی حکومت نے بی سی سی آئی کو اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے منع کردیا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں