انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے جلاوطن افغان خواتین کرکٹرز کی مدد کیلئے ٹاسک فورس قائم کردی ہے۔
آئی سی سی نے اپنے بیان میں کہا کہ جلاوطن افغان خواتین کرکٹرز کو مالی طور پر سپورٹ کرنے کے ساتھ ساتھ انھیں کوچنگ سپورٹ بھی دی جائےگی، بھارت کے سابق کرکٹر ساروو گنگولی کو ٹاسک فورس کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
آئی سی سی نے بتایا کہ افغانستان کے حامد حسن، ٹیمبا باوما، ڈیسمنڈ ہینز، وی وی ایس لکشمن اور جوناتھن ٹراٹ ٹاسک فورس کے ممبرز ہونگے۔
خواتین کرکٹ ٹیم؛ طالبان حکومت کا غیرمعمولی فیصلہ
گزشتہ سال سابق افغان ویمنز کرکٹرز کی جانب سے آئی سی سی سے افغان پناہ گزینوں کی ٹیم بنانے کی درخواست کی گئی تھی۔
آسٹریلیا میں مقیم سابق افغان ویمنز کرکٹرز نے آئی سی سی کو لکھے گئے خط میں کہا تھا کہ ورلڈکپ میں افغان ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھائی لیکن افسوس کہ خواتین ٹیم اپنے ملک کی نمائندگی نہیں کرسکتیں۔
انحوں نے لکھا تھا کہ آئی سی سی آسٹریلیا میں پناہ گزین ویمن ٹیم بنانے میں مدد کرے، افغان پناہ گزین ٹیم بنانے سے ہمیں بارڈر کے بغیر کھیلنے کا موقع ملے گا۔