The news is by your side.

Advertisement

کرونا وائرس، آئی سی سی نے بولرز کے لیے نئی گائیڈ لائن جاری کردیں

دبئی: آئی سی سی نے کورونا وائرس کے بعد بدلتی صورتحال کے پیش نظر بولرز کیلئے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ انگلینڈ ٹریننگ شروع کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کورونا وائرس کے بعد کرکٹ کی بحالی کیلئے گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں جس کے تحت کھلاڑی فیلڈ پر کسی بھی کامیابی کا جشن منانے کیلئے نہ ایک دوسرے سے گلے مل پائیں گے اور نہ ہی ہاتھ ملا سکیں گے جکہ ہائی فائیو پر بھی پابندی ہوگی۔

کرکٹ کی عالمی تنظیم کی جانب سے 16صفحات پر مشتمل ’آئی سی سی بیک ٹو کرکٹ گائیڈ لائنز‘ جمعہ کو جاری کی گئیں جس میں اس بات کی تصدیق کردی گئی ہے کہ بولرز گیند چمکانے کیلئے تھوک کا استعمال نہیں کرسکیں گے۔

آئی سی سی کے دستاویزات کے مطابق کھلاڑی فیلڈ پر آپس میں ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں گے جس کی وجہ سے کوئی ایسا جشن منانے کی اجازت نہیں ہوگی جس میں باڈی کانٹیکٹ ہو، ساتھ ساتھ کھلاڑی اپنا سامان علیحدہ استعمال کریں گے اور پانی کی بوتل سمیت کوئی بھی چیز ایک دوسرے کو نہیں دیں گے۔

فیلڈ میں بولرز اپنا کوئی بھی سامان جیسے سوئٹرز، سن گلاسز، جمپرز، کیپ وغیر امپائرز کو نہیں دیں گے، ہر کھلاڑی اپنے سامان کو رکھنے کا خود ذمہ دار ہوگا۔

بولرز کو یہ ہدایت بھی دی گئی ہیں کہ وہ گیند کے استعمال کے بعد اپنے چہرے کو چھونے سے گریز کریں گے اوربار بار ہینڈ سینٹی ٹائزرز کا استعمال کریں گے، امپائرز دستانے پہن کر گیند کو چھوئیں گے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں