اشتہار

آئی سی سی نے کرکٹ کے نئے قوانین لاگو کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

ڈربن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئے قوانین لاگو کردیے۔

ڈربن میں ہونیوالے آئی سی سی اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ہونے والی انٹرنیشنل لیگز میں ٹیموں کی فائنل الیون میں زیادہ سے زیادہ چار اوور سیز کھلاڑی ہی کھیل سکیں گے تاہم ایسوسی ایٹ ملک کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کو سات لوکلز کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا جاسکے گا۔

اجلاس میں سلو اوور ریٹ قانون پر بھی ترامیم کی گئیں اور طے کیا گیا کہ پلیئرز پر فی اوور پانچ فیصد جرمانہ ہوگا اور زیادہ سے زیادہ 50 فیصد میچ فیس کا ہی جرمانہ ہو سکے گا۔

- Advertisement -

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مختلف لیگز کے حوالے سے قانون سازی کرلی ہے ، اب لیگز کھلاڑیوں کے ہوم بورڈ کو کھلاڑی کی سائننگ کے عوض فیسں دینے کی پابند ہوں گی جبکہ پلیئنگ الیون میں کھلاڑیوں کی تعداد پر بھی شرائط عائد کردی گئی ہیں۔

فوری طور پر موجودہ لیگز پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا جس کی وجہ سے آئی ایل ٹی ٹوئنٹی اور میجر لیگ ٹی ٹوئنٹی لیگ کو استثنیٰ حاصل ہوگا مگر مستقبل میں انہیں اس پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔

آئی سی سی اجلاس میں اس معاملے پر پاکستان نے لیگز کو کنٹرول کرنے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

علاوہ ازیں آئی سی سی نے مینز اور ویمنز ایونٹس کے لیے یکساں انعامی رقم کا اعلان بھی کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں