اشتہار

کرکٹ میں نیا اصول نافذ

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی نے کرکٹ کی رول بک میں ایک اور اصول کا اضافہ کر دیا ہے، یہ اصول وائٹ بال سے کھیلی جانے والی کرکٹ کے دو فارمیٹس (ون ڈے اور ٹی 20) کو تیز کرنے کے مقصد سے بنایا گیا ہے۔

آئی سی سی کے نئے رول بک کے مطابق اگر ٹی ٹوئنٹی یا ون ڈے میں اننگز کے دوران اوور کرنے میں تیسری مرتبہ ایک منٹ سے زیادہ کی تاخیر ہوئی ہے تو بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو 5 اضافی رنز دیے جائیں گے۔

یہ فیصلہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے بورڈ اجلاس میں کیا گیا، آئی سی سی نے کہا ہے کہ اگر باؤلنگ ٹیم پچھلا اوور مکمل ہونے کے 60 سیکنڈ کے اندر اگلا اوور پھینکنا شروع نہیں کرتی ہے تو بیٹنگ کرنے والی ٹیم کے اسکور میں 5 رنز کا اضافہ کر دیا جائے گا۔

- Advertisement -

اننگز کے دوران دو بار ایسا کرنے پر کوئی جرمانہ نہیں ہے لیکن اگر تیسری بار ایسا ہوتا ہے تو جرمانہ عائد ہوگا، آئی سی سی کے اس اصول کے متعارف ہونے کے بعد کپتان اور باؤلرز کو ہر وقت حکمت عملی کے ساتھ گھڑی پر بھی نظر رکھنی ہوگی۔

آئی سی سی کا بتانا ہے کہ نیا اصول فی الحال مینز کرکٹ پر لاگو ہوگا، ٹرائل مکمل ہونے کے بعد اس کے نتائج کا تجزیہ کرنے کے بعد اس اصول کو مستقل کر دیا جائے گا اور پھر اسے ویمن کرکٹ میں بھی متعارف کرایا جا سکتا ہے، یہ ٹرائل دسمبر 2023 سے اپریل 2024 تک کیا جائے۔

آئی سی سی کا خیال ہے کہ اس رول سے میچوں کی رفتار کم نہیں ہوگی اور تماشائیوں کی دلچسپی برقرار رہے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں