پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ون ڈے رینکنگ: بابراعظم اور امام الحق نے تاریخ بناڈالی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: پاکستان نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی بار اہم اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ایک روزہ میچ کی تازہ ترین درجہ بندی جاری کی ہے، پاکستان کو ویسٹ انڈیز کیخلاف شاندار کارکردگی کا انعام مل گیا۔

قومی ٹیم کے لئے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ ایک جانب ان فارم اوپنر بیٹر امام الحق نے بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی سے دوسری پوزیشن چھین لی ہے، بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے امام الحق نے پہلی بار آئی سی سی کی دوسری پوزیشن پر براجمان ہوئے۔

https://twitter.com/ICC/status/1536997071454183426?s=20&t=WDzsLECfIk-YhPaiuitrQQ

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ امام الحق نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم گراؤنڈ سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل تین نصف سینچریاں بنائیں اور پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ جیتا۔

اسی کارکردگی کی بنیاد پر امام الحق نے ریکارڈ 20 درجے ترقی حاصل کرتے ہوئے ویرات کوہلی سے نمبر دو پوزیشن چھینی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ: پاکستان نے بھارت کو بڑا دھچکا دے دیا

آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، امام الحق دوسرے، کوہلی کا تیسرا جبکہ روہت شرما چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

آئی سی سی کی ون ڈے بولنگ رینکنگ میں شاہین آفریدی کا چوتھا نمبر برقرار ہے، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ بدستور پہلی پوزیشن پر قبضہ جمائے بیٹھے ہیں، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دوسرے جبکہ نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری کا تیسرا نمبر ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں