اشتہار

آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی جس میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ ویرات کوہلی کی تنزلی ہوئی ہے۔

آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، فخر زمان تیسرے اور امام الحق چوتھے نمبرموجود ہیں۔

رینکنگ میں بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی ایک درجے تنزلی کےبعد 8 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

- Advertisement -

پلیئرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ریسی وین ڈر ڈوسن کا دوسرا نمبر ہے ، آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر دو درجے ترقی کے بعد 7 ویں، آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ 4 درجے ترقی کے بعد 19 ویں اور بنگلادیش کے تمیم اقبال ایک درجے ترقی کے بعد 25ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ون ڈے بولرز رینکنگ میں آسٹریلیا کےجوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرارہے ، پاکستان کے شاہین آفریدی 10 ویں نمبر پر جبکہ ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں