اشتہار

آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ ایک بار پھر بابر اعظم کے نام

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ون ڈےکرکٹر آف دی ایئر ایوادڑ کا اعلان کردیا ہے۔

سال بھر میں متعدد اعزازات اپنے نام کرنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ دوسری بار بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

قومی ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ان ڈے کرکٹ میں اپنی بہترین کارکردگی سے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری بار یہ ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔

- Advertisement -

 

بابر اعظم نے 2022 میں 9 ایک روزہ میچز میں 84 اعشاریہ 87 کی اوسط سے 679 رنز اسکور کیے جس میں تین سنچریاں اور 5 نصف سنچریاں بھی شامل تھیں۔

آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ کے امیدواروں میں ایڈم زیمپا، سکندر رضا اور شائے ہوپ کا نام شامل تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی سوشل میڈیا پر بابر اعظم کو ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر بننے پر مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ بابر نے گزشتہ برس بھی ون ڈے کرکٹر کا ایوارڈ جیتا تھا۔

دوسری جانب گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کیا تھا جس میں بابر اعظم کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں