اشتہار

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، پاکستان نے بھارتی پوزیشن پر قبضہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے کی سالانہ ریکنگ جاری کر دی ہے جس میں پاکستان کی ترقی ہوئی ہے جب کہ بھارت تنزلی کا شکار ہوکر نیچے چلا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی سالانہ رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں پاکستان کی ترقی اور بھارت کی تنزلی ہوئی ہے اور پاکستان نے روایتی حریف کی دوسری پوزیشن پر قبضہ کرلیا ہے۔

آئی سی سی کی جاری کردہ سالانہ رینکنگ کے مطابق پاکستان ٹیم رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگئی ہے جب کہ بھارت کی تنزلی ہوئی ہے وہ دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔ اس رینکنگ میں آسٹریلیا بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں مسلسل چار فتوحات حاصل کرکے پہلی بار ایک روزہ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی تاہم پانچویں میچ نیوزی لینڈ نے جیت لیا تھا جس کے باعث قومی ٹیم تیسرے نمبر پر چلی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں