جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

آئی سی سی رینکنگ: پاکستان نے بھارت کو بڑا دھچکا دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: ویسٹ انڈیز کےخلاف کلین سوئپ نے کام کردکھایا، پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو پیچھے چھوڑدیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ایک روزہ میچز کی نئی درجہ بندی جاری کی ہے، ویسٹ انڈیز کو حالیہ ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کرنے والی قومی ٹیم کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں چوتھے نمبر آگئی ہے۔

خاص بات یہ ہے کہ پاکستان نے چوتھی پوزیشن روایتی حریف سے چھینی اور اسے پانچویں نمبر پر دھکیل دیا۔قومی ٹیم نے 19 ایک روزہ میچز کھیل کر 106 پوائنٹس حاصل کرکے چھوتے جبکہ بھارت 22 میچز کھیل کر 105 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ

درجہ بندی میں نیوزی لینڈ 125 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے اور انگلینڈ 124 پوائنٹس لیکر دوسرے جبکہ آسٹریلیا 107 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 53 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ کیا تھا۔

شاداب خان کو آل راؤنڈر کارکردگی پر مین آف دی میچ جبکہ امام الحق کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں