ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ون ڈے رینکنگ میں قومی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

آئی سی سی نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق ون ڈے میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار رہے، ٹیسٹ میں جسپریت بمراہ نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔

ون ڈے رینکنگ میں  بھارت کے شبھمن گل کا دوسرا اور  ویرات کوہلی کا تیسرا نمبر ہے جب کہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل ایک درجے ترقی کے بعد 5 ویں نمبر پرآگئے ہیں۔

- Advertisement -

ون ڈے بولرز رینکنگ میں میں جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے جوش ہیزل وڈ ہیں اور آسٹریلیا کے ایڈم زمپا ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

ون ڈے آل راؤنڈر میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

ٹی 20 رینکنگ

ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ  میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر برقرار ہے، انگلینڈ کے فلپ سالٹ کا دوسرا اور پاکستان کے محمد رضوان کا تیسرا جب کہ بابراعظم کا چوتھا نمبر ہے۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر ہے، پاکستان کے حارث رؤف 20 ویں نمبر پر ہیں، ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

ٹیسٹ رینکنگ

ٹیسٹ پلیئرز  رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرارہے جب کہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، انگلینڈ کے جوروٹ ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

 پاکستان کے بابراعظم کا ٹیسٹ رینکنگ میں پانچواں اور آسٹریلیا کے عثمان خواجہ چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔

 بھارت کے جسپریت بمراہ نمبر ون ٹیسٹ بولر بن گئے ہیں، ٹیسٹ بولر رینکنگ میں  روی چندرن ایشون2 درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں