بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

آئی سی سی نے بھارت کے خلاف پاکستان کی درخواست خارج کردی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارت کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ کا کیس خارج کردیا، آئی سی سی نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست پرفیصلہ سنایا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریزنہ کھیلنے پرہرجانے کی رقم کے لیے آئی سی سی میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف درخواست دائرکی تھی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے درخواست پرفریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان کی درخواست خارج کردی۔

- Advertisement -

پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ سال مئی میں معاہدے کی خلاف ورزی پر آئی سی سی کی تنازعات کے حل کے لیے قائم کمیٹی کے تحت بھارتی کرکٹ بورڈ کو نوٹس بھجواتے ہوئے 60 ملین ڈالر ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

پی سی بی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان ایک معاہدے کی یاداشت پردستخط کیے گئے تھے جس کے تحت 2015 سے 2022 تک دونوں ملکوں کے درمیان 6 دو طرفہ سیریز کھیلی جانی تھیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان 2007ء میں بھارت میں گئی کرکٹ سیریز کے بعد سے کوئی باقاعدہ مکمل کرکٹ سیریز نہیں کھیلی گئی۔

یاد رہے کہ رواں سال 25 ستمبرکو آئی سی سی کے چیف ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کو آپس کے تنازعات خود حل کرنے ہوں گے، آئی سی سی معاونت فراہم کرسکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں