جمعہ, مارچ 14, 2025
اشتہار

آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے میچ کے بعد ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز میں 2-0 سے وائٹ واش کرنے کے بعد قومی ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر آگئی۔

قومی ٹیم سے شکست کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر چلی گئی۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ںیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے، بھارت دوسرے اور آسٹریلیا کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 18 سال جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دی، قومی ٹیم کے راولپنڈی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو 95 رنز سے شکست دے کر دو میچوں پر مشتمل سیریز اپنے نام کی۔

جنوبی افریقی ٹیم 370 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 274 کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی، حسن علی نے میچ میں دس وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے دوسری اننگز میں 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

حسن علی کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں