بدھ, مارچ 12, 2025
اشتہار

اینڈی رابرٹس نے آئی سی سی کو ’انڈین کرکٹ بورڈ‘ قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے لیجنڈ فاسٹ بولر اینڈی رابرٹس نے آئی سی سی کو انڈین کرکٹ بورڈ قرار دے دیا۔

سابق ویسٹ انڈین کرکٹ اینڈی رابرٹس نے چیمپئنز ٹرافی میں سفر نہ کرنے اور تمام میچز دبئی میں کھیلنے پر روہت شرما الیون کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے بھارت کو فائدہ پہنچانے پر کہا کہ انہیں گزشتہ برس ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی فائدہ تھا۔ انہیں پہلے سے علم تھا کہ سیمی فائنل کہاں کھیلنا ہے۔

اینڈی رابرٹس کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے دوران بھارت نے سفر ہی نہیں کیا یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ٹورنامنٹ میں کوئی ٹیم سفر ہی نہ کرے۔

سابق ویسٹ انڈین لیجنڈ نے کہا کہ آئی سی سی کا مطلب انڈین کرکٹ بورڈ ہے، انڈیا ہر بات کا حکم دیتا ہے اگر کل انڈیا کہتا ہے کہ سنو اب نو بال اور وائیڈ بال نہیں ہونے چاہئیں تو آئی سی سی اس کا راستہ نکال لے گی۔

انہوں نے مزید کہا انڈیا سب کچھ حاصل نہیں کر سکتا آئی سی سی کو چاہیے کو وہ انڈیا کو انکار کرے۔

رابرٹس نے آٹھ ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں انصاف کی کمی کو اجاگر کیا جہاں دیگر ٹیموں کو متحدہ عرب امارات میں بھارت سے مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان سے سفر کرنے پر مجبور کیا گیا۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ یہ کرکٹ نہیں ہے برابری کا میدان ہونا چاہیے، میں جانتا ہوں کہ بھارت سے بہت پیسہ آتا ہے لیکن کرکٹ کو ایک ملک کا کھیل نہیں ہونا چاہیے اب ایسا لگتا ہے کہ ایک ملکی مقابلہ ہے اور کھیل کا میدان برابر نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں