دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کے لیے پوائنٹس سسٹم تبدیل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے پوائنٹس سسٹم تبدیل کردیا جس کے مطابق ٹیموں کی درجہ بندی مجموعی پوائنٹس کی بجائے پوائنٹس کی اوسط پر ہوگی۔
آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ میں ہونے والے فیصلے کے مطابق 2021 جون میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ٹیموں کی درجہ بندی مجموعی پوائنٹس کی بجائے حاصل کردہ پوائنٹس اور سیریز کے دستیاب پوائنٹس کے اوسط کی بنیاد پر کی جائے گی۔
🚨 #WTC21 UPDATE 🚨
Following an ICC Board meeting today, it has been confirmed that the finalists of the ongoing ICC World Test Championship will be decided by percentage of points earned.
🏆 Which two teams will be going head-to-head for the trophy next year?
Details 👇
— ICC (@ICC) November 19, 2020
رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے بورڈ میٹنگ میں 2022 نومبر میں شیڈول ویمنز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ بھی ایک سال کے لیے ملتوی کردیا ہے۔
ویمنز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ اب فروری 2023 میں کھیلا جائے گا، علاوہ ازیں آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی انٹرنیشنل میچز میں شرکت کی کم از کم عمر 15 سال مقرر کردی ہے۔
🇦🇺 Today’s announcement means Australia jump past India to claim 🔝 spot in the ICC World Test Championship 🏆 pic.twitter.com/Pjitqfu2pg
— ICC (@ICC) November 19, 2020
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی کا مقصد ٹیموں کو یکساں مواقع فراہم کرنا اور کووڈ 19 کی وجہ سے منسوخ ہونے والی سیریز کا نقصان کم کرنا ہے۔