اشتہار

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، محمد عباس اور یاسرشاہ ٹاپ ٹین بولرز میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق یاسر شاہ اور محمد عباس ٹاپ ٹین بولرز میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ ختم ہونے کے بعد آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق بولرز رینکنگ میں محمد عباس چوتھے اور یاسر شاہ نویں نمبر پر موجود ہیں۔

[bs-quote quote=”ابتدائی پچیس آل راؤنڈر میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکا” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

- Advertisement -

بولنگ میں جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ربادا بدستور پہلے اور انگلش پیسر جیمز اینڈرسن دوسرے نمبر پر ہیں، تیسری پوزیشن جنوبی افریقہ کے فلینڈر کے پاس ہے۔

ابتدائی پچیس آل راؤنڈر میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکا، شکیب الحسن پہلے، رویندر جڈیجا دوسرے اور فلیندر کا تیسرا نمبر ہے، یاسر شاہ 126 پوائنٹس کے ساتھ 26ویں نمبر پر ہیں۔

بیٹسمین رینکنگ میں اظہر علی کے علاوہ کوئی پاکستانی بلے باز ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے، اظہر علی دسویں نمبر پر براجمان ہیں، ویرات کوہلی کا پہلا نمبر ہے جبکہ ولیم سن ایک درجے بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

تیسرے نمبر پر اسٹیو اسمتھ موجود ہیں، آسٹریلیا کے خلاف سنچری اسکور کرنے والے پجارا کی چوتھی پوزیشن ہے، انگلینڈ کے جوئے روٹ پانچویں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر چھٹی، سری لنکا کے کرارتنے ساتویں، جنوبی افریقہ کے ایلگر نویں اور نیوزی لینڈ کے نکولس بھی نویں نمبر پر براجمان ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں