The news is by your side.

Advertisement

آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری کردی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے خواتین کی ٹی ٹوینٹی رینکنگ کا اعلان کردیا جس کے مطابق آسٹریلیا نے اپنی پوزیشن برقرار رکھی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے، بھارت چوتھے، ویسٹ انڈیز پانچویں، جنوبی افریقا چھٹے نمبر پر ہے۔

اسی طرح قومی ٹیم ساتویں پوزیشن حاصل کرسکی جبکہ سری لنکا ، بنگلادیش اور آئرلینڈ کی ٹیموں نے بالترتیب آٹھویں، نویں اور دسویں پوزیشنز حاصل کیں۔

آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوینٹی بلے بازوں کی رینکنگ بھی جاری کی گئی جس کے مطابق نیوزی لینڈ کی بلے باز سوزی بیٹس پہلے، آسٹریلیا کی میگ لیننگ دوسرے، آسٹریلیا کی الیسا ہیلے تیسرے، بھارت کی جمیماروڈ ریکوئز ، ہرمن چوتھے، آسٹریلیا کی بیتھ مونی پانچویں، نیوزی لینڈ کی صوفی ڈیوین چھٹے، بھارت کی سمرتی مندھانا ساتویں، ویسٹ انڈیز کی سٹافینی ٹیلر آٹھویں، جنوبی افریقا کی لیزل لی نویں اور بھارت کی ہرمن پریت کور دسویں پوزیشن حاصل کرسکیں۔

پاکستانی بلے باز بسمہ ناز گیارویں اور جویریہ خان انیسویں پوزیشن کے ساتھ فہرست میں موجود ہیں۔

اسی طرح اگر باؤلنگ کی بات کی جائے تو آسٹریلیا کی میگن شہٹ نے اپنی پہلی پوزیشن کو برقرار رکھا جبکہ بھارت کی رادھا یادو دوسرے، جنوبی افریقا کی شبنم اسماعیل تیسرے، بھارت کی دپتی شرما اور پونم یادیو چوتھے پانچویں نمبر پر رہیں۔ قومی ٹیم کی باؤلر انعم امین 12ویں اور ندا ڈار 17 پوزیشن حاصل کرسکیں۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں