ہفتہ, اپریل 5, 2025
اشتہار

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر: وارم اپ میچ میں پاکستان کی جیت

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو سات وکٹوں سے ہرا دیا۔

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے کوالیفائر کے سلسلے میں پہلا وارم اپ میچ لاہور میں پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا جو گرین شرٹس نے با آسانی جیت لیا۔

تھائی لینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور صرف 28.2 اوورز میں پوری ٹیم78 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی نشرح سندھو نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے صرف 11 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ڈیانا بیگ نے 11 اور رامین شمیم نے 5 رنز کے عوض دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر 18.5 اوورز میں حاصل کر کے میچ سات وکٹوں سے اپنے نام کیا۔ اوپنر گل فیروزہ 28 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کا آغاز 9 اپریل سے لاہور میں ہو رہا ہے۔ 19 اپریل تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 15 میچز کھیلے جائیں گے۔

ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان کے علاوہ ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ، تھائی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں