14.2 C
Dublin
جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

ورلڈ کپ سے پہلے قومی ٹیم کو دھچکا، اہم فاسٹ بولر کی شرکت مشکوک

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ورلڈ کپ سے پہلے قومی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ایونٹ میں شرکت مشکوک ہو گئی۔

نسیم شاہ ایشیا کپ 2023 میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران کندھے کی تکلیف میں مبتلا ہوئے تھے اور فاسٹ بولر کی اسکین کی ابتدائی رپورٹ ٹھیک نہیں آئی۔

نسیم شاہ کے ہاتھ میں گیند لگی تھی جس کے سبب وہ انجرڈ ہوگئے تھے۔ حارث رؤف بھی میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔

- Advertisement -

پاکستان نے حارث رؤف اور نسیم شاہ کی انجری کے سبب دو فاسٹ بولرز کو طلب کیا تھا۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ آئندہ ماہ شروع ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کی فٹنس اور تندرستی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ احتیاطی اقدام ہے۔

بعدازاں پی سی بی نے ایشیا کپ 2023 میں دیگر میچز کیلیے فاسٹ بولر شاہ نواز ڈاہانی اور زمان خان کو طلب کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں