اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی دبئی سے پاکستان پہنچادی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان پہنچادی گئی، آئی سی سی ٹرافی چاروں صوبوں میں نمائش کےلیےرکھی جائےگی، سرفرازاحمد کا کہنا ہے عوام دعا کرے انشااللہ ورلڈ کپ جیت کر ٹرافی واپس پاکستان ہی لائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی دبئی سے پاکستان پہنچادی گئی، کپتان سرفراز ورلڈکپ ٹرافی ایمریٹس ائیر لائینز کی پرواز EK-612 سے لے کر اسلام پہنچے، ٹرافی آج وزیراعظم آفس کے بعد کل اسلام آباد کے سینٹورس مال میں نمائش کیلئے رکھی جائے گی۔

- Advertisement -

آئی سی سی ٹرافی چاروں صوبوں میں نمائش کے لیے رکھی جائےگی، شہری آئی سی سی ٹرافی کیساتھ تصاویر اور سیلفیز بھی بنا سکیں گے، ٹرافی کی 13 اپریل کو لاہور کے پیکجز مال اور 14اپریل کو کلفٹن کراچی میں نمائش ہوگی جبکہ 14 اپریل کو کراچی میں عظیم الشان جشن منایا جائے گا، کنسرٹ کیساتھ آتش بازی بھی ہو گی۔

عوام دعا کرے انشااللہ ورلڈ کپ جیت کر ٹرافی واپس پاکستان ہی لائیں گے


اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان  سرفرازاحمد نے کہا آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان آئی ہے ، ٹرافی پاکستان کے چاروں صوبوں میں جائے گی، عوام ٹیم کے لئے دعا کرے، ورلڈکپ میں اچھی پرفارمنس دینا چاہتے ہیں، انشااللہ ورلڈ کپ جیت کر ٹرافی واپس پاکستان ہی لائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کرکٹ پاکستان کا پسندیدہ کھیل ہے ، 10 سال بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی پر سب کو مبارکباد دیتا ہوں ، کرکٹ کی بحالی میں پاک فوج کا اہم کردار ہے۔

خیال رہے ورلڈکپ قومی کرکٹ ٹیم کے انتخاب کے لیے سلیکشن کمیٹی اجلاس کا شیڈول جاری ہوگیا ہے ، کمیٹی کا اجلاس 15، 16 اور 17 اپریل کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا

پی سی بی ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے 18 کھلاڑی انگلینڈ بھجوانے کی منظوری دے دی، قومی سلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کے جسمانی ٹیسٹ کی خود نگرانی کرے گی، مزید 7 کھلاڑیوں کوفٹنس ٹیسٹ کے لیے طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) ورلڈ کپ 2019 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کرچکی ہے، جس کے تحت یہ ٹورنامنٹ مئی 30 سے جولائی 14 کے درمیان انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا۔

میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ ٹورنامنٹ کا پہلے میچ اوول کے میدان پر 30 مئی کو کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان کا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہے جو 31 مئی کو ٹرینٹ برج پر کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں