جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کرکٹ‌ ورلڈکپ 2019 ٹرافی کی تقریب رونمائی، محمد عرفان نے اعزاز حاصل کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں ورلڈکپ 2019 کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کردی گئی، قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے شہر کا چکر لگایا۔

تفصیلات کے مطابق سونے اور چاندی کی دھاتوں سے بنی گیارہ کلو وزنی آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کی ٹرافی دو دن کے لیے پاکستان پہنچ گئی، قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے سیاحتی بس میں ٹرافی کے ہمراہ لاہور کا چکر لگایا۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی کی ورلڈ کپ ٹرافی لاہورپہنچ گئی

ٹرافی کی تقریب رونمائی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کی گئی، محمد عرفان دوپہر ڈیڑھ بجے ورلڈکپ ٹرافی کے ہمراہ دروازے پر آئے اور اس کو دکھایا بعد ازاں وہ ٹورازم بس پر سوار ہوئے جس نے شہر کے مختلف علاقوں کا چکر لگایا۔

اس موقع پر محمد عرفان کا کہنا تھا کہ ٹرافی ہاتھ میں لے کر لاہور کا چکر لگانا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، پرفارمنس بہتر بنانے کے لیے کوشش کررہا ہوں باقی سلیکٹر پر منحصر ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کے لیے ٹیم کو بہت زیادہ محنت کرنا ہوگی۔

ذاکر خان کا کہنا تھا کہ  پاکستان چھٹاملک ہےجہاورلڈکپ2019کی ٹرافی آئی ابھی یہ مزید 14 ممالک کا سفر کرے گی، دو روز تک اسے مختلف اسکولز، کالجز اور پبلک مقامات پر نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ کل بھی ٹرافی کی رونمائی لاہور کے 3 مختلف مقامات پر رکھی جائے گی۔

واضح رہےکہ  جمعرات کے روز ٹرافی کو لاہور گورنمنٹ کالج، شوکت خانم اسپتال اور پھر واہگہ بارڈر پر لے جایا جائے گا جبکہ 5 اور 6 اکتوبر کو راولپنڈی اور پھر 7 اور 8 اکتوبر کو ٹرافی کراچی پہنچے گی۔

یاد رہے کہ آئی سی سی اکیڈمی سے 27 اگست کو روانہ ہونے والی ٹرافی کو 21 ملکوں اور 60 شہروں کا سفر مکمل کر کے 19 فروری کو انگلینڈ پہنچنا ہے۔

ورلڈکپ 2019 کا افتتاحی میچ آئندہ برس 30 مئی کو لندن کے اوول گراؤنڈ میں میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 14 جولائی کو لارڈز گراؤنڈ میں ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں