پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

آسٹریلیا کو شکست، جنوبی افریقا ٹیسٹ کرکٹ کا نیا چیمپئن بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لارڈز: آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دیکر تاریخ رقم کردی۔

جنوبی افریقا پہلی مرتبہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن بن گیا، افریقی ٹیم نے فائنل میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دی، لارڈز میں کھیلے گئے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں جنوبی افریقا بیٹر ایڈین مارکرم کی شاندار پرفارمنس نے ٹیم کو جیت کے قریب کیا، مارکرم نے 136 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچ میں افریقی نے ٹاسٹ جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 217 رنز بنائے تھے، جبکہ جنوبی افریقی ٹیم پہلی اننگز میں محض 138 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

آسٹریلیا نے 74 رنز کی لیڈ کے ساتھ دوسری اننگز کی شروعات کی، تاہم کینگروز کی پوری ٹیم 207 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی، افریقا کو جیت کیلئے 282 رنز کا ہدف ملا جو میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر ٹیم نے 2 وکٹ پر 213 رنز بنالیے تھے۔

جنوبی افریقا کو آسٹریلیا کے خلاف تاریخی کامیابی کے لیے 69 رنز درکار تھے پروٹیز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز کا ہدف کو پورا کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ کا نیا چیمپئن بن گیا

افریقی ٹیم کی جانب سے ایڈن مرکرم شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 136 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، ٹیمبا باووما 66 رنز بنا سکے، دونوں نے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں